لیجنڈز کرکٹ لیگ: ایشین لائنز کو ورلڈ جائنٹس کے ہاتھوں شکست

Mar 18, 2023 | 12:00:PM
لیجنڈز کرکٹ لیگ: ایشین لائنز کو ورلڈ جائنٹس کے ہاتھوں شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوحا میں جاری لیجنڈز لیگ کرکٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ٹیم ایشین لائنز کو ورلڈ جائنٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشین لائنز کی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، حریف ٹیم کی طرف سے ہاشم آملہ اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا، تیسرے اوور میں ہی گیل دو سکور بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

29 کے مجموعی سکور پر شین واٹسن بھی چلتے بنے، انہوں نے 11 گیندوں پر 6 رنز بنائے، اس دوران جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ہاشم آملہ اور جیک کیلس کے درمیان زبردست شراکت داری ہوئی۔

ہاشم آملہ نے 59 گیندوں پر 68 رنز بنائے، ان کی اس باری میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ جیک کیلس 43 گیندوں پر 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ورلڈ جائنٹس نے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ سہیل تنویر اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایشین لائنز نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن پانچویں اوور کی آخری گیند پر اوپل تھرنگا 10 گیندوں پر 4 رنز بنا کر کرسٹوفر موفو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 53 کے مجموعے پر تھیسارا پریرا بھی 12 سکور بنا کر بیٹ کی شاندار گیند پر بولڈ ہوئے۔

9 اوورز میں 58 کے مجموعی سکور پر دلشان 28 گیندوں پر 37 رنز بنا کر چلتے بنے، انہوں نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا، اس دوران دیگر بیٹرز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

محمد حفیظ 13، مصباح الحق 5، شاہد آفریدی 26 جبکہ سہیل تنویر 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ورلڈ جائنٹس کی طرف سے کرسٹوفر موفو اور ٹینو بیسٹ نے 3.3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بریٹ لی اور سمٹ پٹیل نے ایک ایک شکار کیا۔ میچ میں زبردست بیٹنگ کرنے پر ہاشم آملہ مرد میدان قرار پائے۔