آٹا مہنگا، چکی مالکان نے قیمتیں مزید بڑھانے کا عندیہ دیدیا

Jun 18, 2022 | 12:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آٹا مہنگا، چکی مالکان نے قیمتیں مزید بڑھانے کا عندیہ دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چکی مالکان نے دیسی آٹا 3روپے فی کلو مہنگا کر دیا،فی کلو قیمت 98 روپے مقررکر دی گئی جبکہ چکی مالکان نے قیمتیں مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گندم کی قلت دن بدن بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں متاثر ہورہی ہے۔پنجاب کے تمام اضلاع کی غلہ منڈیوں میں گندم کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوچکا ہے۔جنرل سیکرٹری لاہور چکی آٹا اونرز ایسوسی ایشن عبد الرحمان نے اوپن مارکیٹ میں گندم کے دام کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چکی مالکان کا عندیہ ہے کہ قیمتیں مستحکم نہ ہوئیں تو چکی آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔