نجکاری کمیشن بورڈ ممبران کو ہٹانے کا فیصلہ ، اہم وجہ سامنے آ گئی

Jul 18, 2023 | 12:45:PM
 نجکاری کمیشن بورڈ ممبران کو ہٹانے کا فیصلہ ، اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اقدام اٹھانے کا عندیہ دیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق  فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجاری کمیشن بورڈ کے تمام ممبران کو عہدے سے فارغ کر دیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے  نجکاری کمیشن بورڈ ممبران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا  ہے ، وفاقی حکومت نجکاری کمیشن کا نیا بورڈ تشکیل  دینا چاہتی ہے ، نجکاری بورڈ ممبران سابقہ لیگی, پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت میں تعینات رہے ، موجودہ نجکاری بورڈ ممبران کو 2013,2014 اور 2015 میں تعینات کیا گیا ، ظفر اقبال سبحانی اور ارسلاخان ہوتی2013 میں بورڈ ممبرز تعینات کئے گئے ،ظفر اقبال ایف سی اے اور خرم شہزاد 2014 میں نجکاری کمیشن بورڈ ممبرز تعینات کئے گئے ،عترت حسین رضوی, میمن عبد الجبار, اشفاق تولہ, یاور عرفان 2015 سے بورڈ ممبران ہیں ، بورڈ میں یاور عرفان اور ارسلا خان ہوتی غیر فعال ممبران ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بند ٹوٹ گئے ،گھر زمین بوس، فصلیں تباہ، انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا