اداروں کے خلاف محاذ آرائی اچھی بات نہیں،گورنر پنجاب

Jan 18, 2021 | 18:31:PM
 اداروں کے خلاف محاذ آرائی اچھی بات نہیں،گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن کو شفاف اورالیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے اداروں کیخلاف محاذ آرائی  درست نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ فیصل آبادوالے خوش قسمت ہیں، انکے پارلیمنٹیرینز محنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پیدائش فیصل آباد کی ہے، مجھ پر فیصل آباد کا حق ہے۔ فیصل آباد کا پورے پنجاب میں پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا۔ الیکشن کو شفاف بنانے کےلئے الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے پر تیار ہیں ۔پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے مارچ کیا، ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ندیم افضل چن کو ملنے نہیں گیا ،میں پانی کے پلانٹ کے سلسلے میں وہاں گیاتھا۔انہوں نےمزید  کہا کہ عمران کی لیڈرشپ پہ کوئی اختلاف رائے نہیں۔ عمران خان کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں ۔نواز شریف کا پاسپورٹ وزیر داخلہ نے منسوخ کیا ۔