ڈی ایچ اے اسلام آباد میں چیتا کہاں سے آیا؟

Feb 18, 2023 | 16:46:PM
ڈی ایچ اے اسلام آباد میں چیتا کہاں سے آیا?
کیپشن: ڈی ایچ اے اسلام آباد میں چیتا کہاں سے آیا?
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ڈی ایچ اے اسلام آباد میں چیتا کہاں سے آیا ؟ 

سوشل میڈیا پر چیتا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرم کی ملکیت  کے حوالے سے تردید آگئی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم کا کہنا ہے کہ میرا نام لگا کر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جانا قابل مذمت ہے۔ میرے گھر بلاک ڈی میں نہ کوئی تہہ خانہ ہے  نہ چیتے کا پنجرہ۔

ضرور پڑھیں :راولپنڈی، آبادی میں گھسنے والے چیتاکو8 گھنٹے بعد پکڑ لیاگیا

ریٹائرڈ جنرل کا کہنا ہے کہ گھر  میں مزید دو چیتوں کی موجودگی کا دعویٰ بھی جھوٹا  ہے،چیتےکا الزام ریٹائرً جنرل پر غلط ہے مگر آیا کہاں سے؟ اہم سوال سامنے آگیا ۔ ذرائع کے مطابق  ڈی ایچ اے انتظامیہ رہائشی علاقے میں چیتا لانے والوں کے قریب پہنچ گئی ہے، چیتا بہت عرصے سے نہیں، چند روز پہلے ہی آیا۔

 ڈی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہیں۔ چیتے کی موجودگی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے قریب ہیں،تحقیقات کے نتائج عوام سے شیئر کریں گے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by 24 News HD (@24newshd.pk)