وائس ایڈ مرل(ر)عارف اللہ حسینی کوروناکے باعث انتقال کرگئے

Dec 18, 2020 | 00:40:AM
وائس ایڈ مرل(ر)عارف اللہ حسینی کوروناکے باعث انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وائس ایڈ مرل(ر)سید عارف اللہ حسینی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل(ریٹائرڈ)عارف اللہ حسینی 59برس کی عمر میں کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے،وہ گذشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج تھے اوروینٹی لیٹر پرتھے۔
عارف اللہ حسینی 23 اپریل سن 1961کو کراچی میں پیدا ہوئے،انھوں نے سن1981 میں پاک بحریہ میں بطور سب لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا اور چین، امریکہ اور برطانیہ سے تکنیکی تربیت حاصل کی۔ پاک بحریہ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران انھوں نے پی این ایس ذوالفقار اور پی این ایس طارق پر بہ حیثیت کمانڈنگ آفیسر ذمہ داریاں انجام دیں۔
بعدازاں وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ کے علاوہ کمانڈر کراچی بھی رہے۔پاکستان نیوی میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت بھی عطا کیا گیا تھا۔عارف اللہ حسینی نے 2017 میں ذاتی وجوہات کی بنا پر بحیثیت وائس ایڈمرل پاک بحریہ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سرپرست کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔