وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Apr 18, 2023 | 20:55:PM
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ حکومتی اتحاد نے کسی بھی سیاسی فریق سے مشروط مزاکرات کو یکسر مسترد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ حکومتی اتحاد نے کسی بھی سیاسی فریق سے مشروط مزاکرات کو یکسر مسترد کر دیا۔

 حکومتی اتحاد نے موقف اپنایا کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، آگے بڑھنے کے لئے کسی کو بھی شرائط طے نہیں کرنی چاہیے۔ حکومتی اتحاد نے ملک کی خاطر بے لوث اور بامقصد بات چیت کے عزم کا اظہار کیا۔

اتحادیوں نے اجلاس میں عمران خان کے روئیے کو ہٹ دھرمی قرار دے دیا۔ شرکا نے موقف اپنایا کہ قوم میں نفرتیں پھیلانے والے مذاکرات میں بھی سنجیدہ نہیں۔ حکومتی اتحادیوں نے اقتدار کو ایک سال مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 اجلاس کے شرکاء نے قانونی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چیلنجز اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لہذا قوم کو تنہا نہ چھوڑنے کا عزم، عدالتی امور پر بھی اجلاس کو قانونی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فردا فردا تمام رہنماوں سے موجودہ سیاسی صورتحال پر انکی رائے لی۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ معاشی حالات پر اتحادی اور پی ڈی ایم رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف سے بیک ڈور رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی سے منظور کردہ قوانین کل سینیٹ سے منظور کرائے جائیں گے۔ اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد تحریک انصاف سے مزاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔