فرح خان کے معاملے پر عمران خان نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی مبینہ کرپشن کی خبروں پر آخر کار ردعمل دے ہی دیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت ، وہ کیسے پیسے لے سکتی ہیں؟عمران خان نے مزید کہا کہ پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی ، اس بار ٹکٹس خود دیکھ کر دوں گا۔اتحادیوں کو ٹکٹ دیکر سبق سیکھا ہے کہ اتحادی نہیں ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بزدار کی دوست مزاری سے ملاقات۔اہم بات سامنے آ گئی
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا،انہوں نے واضح کیا کہ میری کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں،میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپر لے جارہی تھی،انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں، 24 ارب کی تفتیش کرنےوالوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔