پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان 

Sep 17, 2021 | 22:33:PM
 پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)ملک میں بڑھتی مہنگائی کا معاملہ،پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ،پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف 19 ستمبر کو اسلام آباد کے آبپارہ چوک پر احتجاج کرے گی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور دیگر رہنما مظاہرے میں شریک ہوں گے،مظاہرے میں برطرف مظاہرین وکلاءمزدور اور کاروباری تنظیمیں شرکت کریں گی۔
 ادھرنائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیروزگاری کے اعداد وشمار کسی نجی ادارے کے نہیں حکومت کے ہیں، یہ ایک کروڑ نوکریاں دینے آئے تھے، بیروزگاری اور بدحالی دے رہے ہیں۔
 ادارہ شماریات کے مطابق 2018 میں بیروزگاری کی شرح 5.8 فیصد تھی۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار کے پہلے سال میں بیروزگاری کی شرح میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، 2019 میں بیروزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہی، بے روزگاری کی شرح میں کورونا سے پہلے ہی اضافہ ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کورانا کی آڑ میں چھپ رہے ہیں، بیروزگاری کے  2020 - 2021 کے اعداد وشمار مزید خوفناک ہونگے۔ 
شیری رحمان ے کہاکہ تحریک انصاف کے زیر حکومت پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بیروزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے، سندھ میں بیروزگاری کی شرح باقی تمام صوبوں سے کم ہے، تباہی سرکار نے لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان کو نوکریوں سے جبری نکالا ہے، اس حکومت میں نوکریاں صرف وزیراعظم کے دوست احباب کو ملی ہیں۔