افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔۔ وزیراعظم عمران خان

Sep 17, 2021 | 13:35:PM
 افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔۔ وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا، اب افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے، تنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے وزیراعظم نے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان سمجھتا ہے افغان عوام اپنے فیصلے خود کریں، افغانستان کو انسانی بحران، خوراک، بنیادی اشیا و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔
 عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیریو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آزاد خود مختار فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ خطے کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، پوری دنیا کی معیشت کورونا سے متاثر ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کیساتھ مل کر انسداد کورونا کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، تجارت، سرمایہ کاری، روابط کے فروغ کیلئے ایس سی او اہم فورم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان پہنچا، پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا ؟ فیصلہ آج ہوگا
عمران خان نے پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت سے فائدہ ہوگا اور بزنس کمیونٹی کو ہرقسم کی سہولت فراہم کی جائےگی، پاکستان سے مختلف67کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، سستی اورماحول دوست ہائیڈر و پاور انرجی سے فائدہ اٹھاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت پنجاب کےکن شہروں میں بارش ہو گی