فیفا ورلڈ کپ ٹرافی میں کتنا سونا استعمال کیا جاتا ہے؟

Oct 17, 2022 | 09:50:AM
فیفا ورلڈ کپ ٹرافی میں کتنا سونا استعمال کیا جاتا ہے؟
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اگلے ماہ قطر میں فٹ بال کپ کا عالمی میلہ سجنے کو تیار ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے ورلڈ کپ ٹرافی شائقین کے لیے سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہتی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے۔ اس میں گھسائی سے لے کر سونے کا پانی چڑھانے اور نقش و نگار کا کام کرنے کے لیے بھی کسی مشین کا بھی سہار نہیں لیا جاتا۔

فیفا ورلڈ کپ دوہزار بائیس کی ٹرافی چی ڈی ای پیرتونی نامی اطالوی کمپنی نے تیار کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ کی ٹرافی بھی اسی کمپنی نے تیار کی تھی۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی تیاری میں 18 قیراط کا 6 ہزار 175 کلو گرام سونا شامل کیا گیا ہے اور اس کی لمبائی 36.5 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

ٹرافی بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ جیتنے والی ٹیم جب ہماری بنائی ٹرافی استعمال کرتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سال کون سی خوش نصیب ٹیم یہ ٹرافی جیتے گی۔