حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،اگلی باری پھر ہماری ہے: شاہ محمودقریشی کا دعویٰ

Oct 17, 2021 | 00:36:AM
مہنگائی، چیلنج، اگلی باری، پھر ہماری ہے
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی موجودہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، لیکن اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، اگلی باری پھر ہماری ہے۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بے پناہ اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔
انھوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے، لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔وزیر تعلیم کا بڑا اعلان
اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کیلئے میں صبر کی دعا کر سکتا ہوں، حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، تمام اداروں سے مثالی تعلقات ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم آئینی مدت پوری کریں گے، اور اگلی باری پھر ہماری ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک کا ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے، عالمی مارکیٹ میں 85 ڈالر فی بیرل تک قیمتیں بڑھ جانے پر یہ اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کا بہنوئی کے ہمراہ ایسا بھنگڑا ڈانس کہ مہمان بھی چپ نہ رہ سکے۔۔ویڈیو وا ئرل