آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار 

Nov 17, 2023 | 22:23:PM
آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار 
کیپشن: آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آئی ایم ایف نے پاکستان کے ترقیاتی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ نا قابل برداشت ہے ،ترقیاتی بجٹ پر نظر ثانی کی جائے ، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے10.7 ٹریلین روپے درکار ہیں ،تمام ترقیاتی منصوبوں کی درکار فنڈنگ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ 727 ارب روپے سے 14 گنا زیادہ ہے۔
 آئی ایم ایفکا مزید کہناتھا کہ گزشتہ بجٹ میں حکومت نے 2.3 ٹریلین روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے،ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے قبل ٹیکنیکل اسیسمنٹ ضروری ہے ،ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب کیلئے پانچ سالہ پالیسی بنائی جائے ،ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز جاری کرنے کا طریقہ کار تیار کرکے پبلش کیا جائے،آئی ایم ایف نے پبلک انوسٹمنٹ مینجمنٹ اسیسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ،سی ای او ایجوکیشن کا اہم حکم سامنے آگیا