وزیراعلیٰ پنجاب کا بیدیاں روڈ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

Nov 17, 2023 | 10:03:AM
 وزیراعلیٰ پنجاب کا بیدیاں روڈ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بیدیاں روڈ پہنچ گئے، انڈرپاس کے سائیڈ روڈز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے علی الصبح بیدیاں روڈ کا دورہ کیا، انڈر پاس کے دونوں اطراف سڑکوں کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا,کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے سٹرکوں کی تعمیر کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 10 روز میں سائیڈ روڈز کو ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا اور سائیڈ روڈز کی گرین بیلٹس پر شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کی ہدایت بھی کی,اس موقع پر محسن نقوی کاکہنا تھا کہ سائیڈ روڈز کی جلد تعمیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

صوبائی وزراء عامر میر، بلال افضل، ابراہیم مراد، انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔