سی این جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Nov 17, 2021 | 11:58:AM
سی این جی , قیمت , پھر اضافہ
کیپشن: سی این جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن  سندھ زون کے کو آرڈینیٹر سمیر نجم الحسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمیر نجم الحسین نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت 10روپے 30 پیسے بڑھائی گئی ہے۔سٹیک ہولڈر کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 6 روپے 89 پیسے فی لیٹر جبکہ دیگر صوبوں میں 10 روپے 30 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

سمیر نجم الحسین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں 500 سی این جی سٹیشنز ہیں جس سے حاصل ہونے والی رقم سےکاروبار چلانا مشکل ہورہا ہے جس کا سبب پیٹرول کے مقابلے سی این جی سے حاصل ہونے والی بچت میں مسلسل کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبہ کی غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیو سو شل میڈیا پر منظر عام پر آ گئی