ورلڈ ایکسپو 2030ء روم کی تعارفی تقریب کا پاکستان میں انعقاد

May 17, 2023 | 11:18:AM
 ایکسپو 2030 روما کے حوالے سے اطالوی سفارتخانہ نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی تعارفی تقریب کا انعقاد کردیا جس کا مقصد پاکستان میں ایکسپو 2030 روما کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (محسن الملک ) ایکسپو 2030 روما کے حوالے سے اطالوی سفارتخانہ نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی تعارفی تقریب کا انعقاد کردیا جس کا مقصد پاکستان میں ایکسپو 2030 روم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔  

اٹلی نے تاریخی شہر روم میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ایک باضابطہ مہم شروع کی ہے جس میں سعودی عرب، شمالی کوریا اور یوکرین بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اطالوی سفیر کہتے ہیں ایکسپو 2030 متوقع طور پرروم میں پاکستان کو پویلین کے قیام, سٹالز, اپنی ثقافت, سیاحت, کاروبار و سرمایہ کاری کی ترویج کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشیائی ممالک کی فہرست سے باہر، بھارتی فلم فیسٹیول تنقید کا نشانہ بن گیا

پاکستان میں اٹلی سے خصوصی طور پر آئے ہوئے پروفیسر رومیو آرلاندی نے کہا کہ روم کی ثقافتی اہمیت, سائنس و ٹیکنالوجی, انویشن, طرز تعمیر اور تاریخ کے باعث اس ایکسپو 2030 کی میزبانی کا مظبوط امیدوار ہے, نومبر میں پیرس میں ہونوالی سالانہ رائے شماری میں اٹلی, سعودی عرب اور جنوبی کوریا امیدوار ہے۔ خواہش ہے اٹلی میزبانی حاصل کرے۔

تقریبات میں شہر روما اور ایکسپو 2030 کے حوالے سے دستاویزی ویڈیوز بھی دکھائی جارہی ہے.