شہباز شریف  کاچینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنیکا فیصلہ

May 17, 2022 | 11:11:AM
شہباز شریف  کاچینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنیکا فیصلہ
کیپشن: شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، چین کی ویکسین کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی ادارے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، احسن اقبال و دیگر نے  بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سائنو ویک کے وفد نے بھی ملاقات کی اور وزیرِاعظم کو ویکسینیشن مہم کے دوران سائنو ویک کی فراہمی پر بریفنگ دی۔ کمپنی نے پاکستان میں بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم نے چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔