شاید NCOC نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا: بیرسٹرمرتضی

May 17, 2021 | 14:05:PM
حکومت کو بندش لگانے کا شوق نہیں
کیپشن: حکومت کو بندش لگانے کا شوق نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شاید نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں سخت فیصلے کرنے کا شوق نہیں، صورت حال کنٹرول سے باہر ہو تب سخت فیصلےکرنے ہوتے ہیں، جمعرات کو دوبارہ اجلاس ہوگا، اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو سخت فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 30 سال سے زائد عمرکے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے، کراچی میں 24گھنٹوں میں 26فیصد تک مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسزکی شرح 11 فیصد رہی، حکومت کوبندش لگانےکا کوئی شوق نہیں، لوگ ماسک پہنیں، ایس اوپیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ جامشورو نے آکسیجن کی پیداوار میں متحرک طریقے سے کام کیا ہے،جامشورو پاور کمپنی 2 لاکھ 68 ہزار لیٹرآکسیجن پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ 2 لاکھ 68 ہزار لیٹرآکسیجن حیدرآباد، جامشورو کی ضرورت پورے کرنے کے لیےکافی ہے۔
 
 یہ بھی پڑھیں:      غیر ضروری گھروں سے باہر مت نکلیں۔۔ شام 6 بجے فوج کنٹرول سنبھالے گی