’ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں‘

Mar 17, 2023 | 12:25:PM
’ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جب کہ بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔

یاد رہے بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ،پاکستان دشمنی میں  اپنی فوج کو مزید طاقتور بنانے کے لیے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کے میزائل، ہیلی کاپٹر، توپیں اور جنگ میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک سسٹم کی خریداری کی منظوری دے دی۔

 خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج کے لیے سرمائے کے حصول کی منظوری دینے والے اعلیٰ ادارے ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے تمام سروسز کے لیے 705 ارب انڈین روپے (8.52 ارب ڈالر) کے آرڈرز کی منظوری دے دی ہے۔

 وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت کی اندرون ملک دفاعی سازوسامان کی تیاری کی خواہش کے مطابق تمام آرڈرز انڈین کمپنیوں کو دیے جائیں گے۔