لاقانونیت کی انتہا؛انسانیت شرما گئی ،پولیس کا مقابلہ جعلی نکلا، ویڈیو نے پول کھول دیا

Mar 17, 2021 | 21:52:PM
لاقانونیت کی انتہا؛انسانیت شرما گئی ،پولیس کا مقابلہ جعلی نکلا، ویڈیو نے پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاہنہ میں لاقانونیت کا راج، انسانیت شرما گئی۔ ہفتے کے روز ہونے والا پولیس کا مقابلہ جعلی نکلا۔ جھوٹے سورمائوں نے دونوں ملزموں کو زندہ پکڑا۔ کھیتوں میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گولیاں مار دیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے پولیس مقابلے میں دعوی کیا گیا کہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ڈاکو مارے گئے، جھوٹا عینی شاہد بھی کھڑا کر دیا گیا۔
پانچ دن بعد مقابلے سے پہلے کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ ملزم زندہ گرفتار کئے گئے۔ پولیس نے تشدد بھی کیا اور بعد میں اپنی عدالت لگائی اور گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ گولیاں مارنے کے بعد سسکتے ہوﺅں کی ویڈیو بھی بنائی لیکن ایمبولینس نہ بلائی.

پولیس حکام نے واقع کا نوٹس لیااور ریڈنگ پارٹی میں شامل تمام اہلکار معطل کر دیئے گئے، ایس ایس پی احسن سیف اللہ کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی انکوائری سے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا، مقتول محمد وقاص اور محمد سفیان کاہنہ کے ہی رہائشی تھے۔
 ورثا کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ان کے بچوں کو قتل کرنے کے بعد پولیس انہیں دھمکاتی رہی کہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانی، پولیس کے مطابق مارے جانے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے۔
پولیس حکام نے واقعہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے لیکن یہ انکوائری بھی سانحہ ساہیوال کی طرح ہی ہوئی تو تھانہ کلچر میں تبدیلی کے دعوے صرف دعوئوں کی حد تک ہی رہ جائیں گے، پولیس اپنی عدالتیں لگاتی رہے گی۔