پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلیں ، صدر فیٹف کابڑااعلان

Jun 17, 2022 | 20:45:PM
پاکستان ، بڑا اعلان
کیپشن: پاکستان اور فیٹف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ڈاکر مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلی ہیں، گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان نے 34 اہداف حاصل کیے، پاکستان کی کارکردگی کو رکن ملکوں نے سراہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے اہداف حاصل کیے اس لیے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ایف اے ٹی ایف کے رکن ملکوں نے بہت محنت کی ہے جبکہ ہمیں روس اور یوکرین جنگ پر تحفظات ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
فیٹف کے صدر مارکس پلیئر نے مزید کہا کہ کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، ایف اے ٹی ایف نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ بہتر کی ہے۔فیٹف کے صدر کا کہناتھا کہ جلد از جلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں۔اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپوں، رہنماؤں کی پراسیکیوشن پرپاکستان نے بہت پیش رفت کی ہے، منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور پراسیکیوشن میں بھی پاکستان میں مثبت رجحان رہا ہے۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) گرے لسٹ سے متعلق ممالک کے اسٹیٹس کا اعلان آج ہونا تھا تاہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے اعلان نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے ضمنی الیکشن ، رانا ثنااللہ کا بڑا دعویٰ