امتحانات میں عملہ کی کمی۔ اساتذہ نے بڑا مطالبہ کردیا

Jun 17, 2022 | 19:01:PM
 امتحانات میں عملہ کی کمی۔ اساتذہ نے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: امتحانات میں عملے کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تعلیمی بورڈز کو امتحانات میں عملہ کی کمی کا سامنا،معاوضہ کم ہونےکی وجہ سے اساتذہ کا ڈیوٹیوں سے انکار، اساتذہ نے امتحانی ڈیوٹیوں کے لئےمعاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔

 تعلیمی بورڈز امتحانات میں عملے کی کمی کی وجوہات سامنے آگئیں۔پنجاب کے متعددبورڈزکو نہم دہم امتحانات میں سپروائزری سٹاف کی کمی کاسامنارہا۔معاوضے کی کمی کے باعث اساتذہ بطور نگران امتحانی عملہ ڈیوٹی کرنے سے گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی

اساتذہ نے پی پی ایس سی کی طرزپرامتحانی عملہ کامعاوضہ ڈبل کرنےکامطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب بورڈز کمیٹی لاہور سے فوری معاوضہ میں سوفیصداضافہ کرے بصورت دیگر وہ بورڈ کی ڈیوٹیاں نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی نےخفیہ محبت پر خاموشی توڑ دی