مصطفیٰ کمال الیکشن کمیشن کے ریڈار پر، بڑا اعلان کردیا

Jun 17, 2022 | 18:32:PM
الیکشن کمیشن، ریڈار، نوٹس، مصطفیٰ کمال
کیپشن: مصطفیٰ کمال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے حلقے این اے 240 میں گزشتہ روز ضمنی الیکشن کا معرکہ سجا۔ جس میں ہونے والی بدامنی کے معاملے پرصوبائی چیف الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو بھی ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوران الیکشن امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہرممکن تعاون اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ، قریبی ساتھی کے خلاف انکوائری شروع

اعجاز انور نے بدامنی کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولنگ سٹیشن نمبر 165 پر حملے کرنے پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔