پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی

Jun 17, 2022 | 09:17:AM
پنجاب،بارشیں،موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات،پیشگوئی
کیپشن: جھنگ، چنیوٹ اور گردونواح میں صبح سویرے بادل کھل کر برسے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہو گیا، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو حسین بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

پنجاب میں مون سون نے رت بدل دی، بارشوں کی جھڑی سے موسم سہانا ہو گیا۔ لاہور میں ابر کرم برسا، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا، گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:تین روز تک بارشیں، تیزآندھی کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ

 میانیوالی، جھنگ، قائد آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ صفدرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا بنا دیا۔ جھنگ، چنیوٹ اور گردونواح میں صبح سویرے بادل کھل کر برسے۔

 موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں مزید بادل برسیں گے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔