تین روز تک بارشیں، تیزآندھی کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ

Jun 16, 2022 | 09:00:AM
محکمہ موسمیات،بارشیں،آندھی،پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختوںخوا
کیپشن: کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج شام بارش کا امکان ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مون سون سلسلہ کل سے داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق تین روز تک بارشوں اور تیزآندھی کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری رہے گا۔ پری مون سون سلسلہ کل سے جنوبی پنجاب میں داخل ہوگا۔ اگلے تین روز بارشیں اور تیز آندھی کا امکان ہے۔ بارشوں کے دوران درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہے گا۔ متوقع بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

 پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، میں گرد آلود ہوائیں آندھی چلنے کی توقع ہے۔ خانیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بارکھان اور ژوب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔