انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں:عمران خان

Jun 17, 2021 | 11:55:AM
 انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں:عمران خان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ  ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر  اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنےکی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔اس سے مستقبل میں دھاندلی جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بجٹ کے حقائق چھپانے کیلئے اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے:بلاول