ایک بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 17, 2023 | 12:42:PM
ایک بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: ہیڈلائنز
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فونک رابطہ،،آئی ایم ایف معاہدے کیلئےحمایت اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا،پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں،سری لنکن صدر نے آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم کو مبارک پیش کی

2۔چودھری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کے لیے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نظر بندی کے حکم کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر،درخواست کوآج ہی سماعت کیلئےمقررکرنےاورنظربندی کاحکم معطل کرنے کی استدعا۔
3۔ہنگو میں پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شاہ فیصل خان کو گرفتار کر لیا۔شاہ فیصل ایک ماہ سے روپوش تھے،شاہ فیصل خان کو ان کے گھر سے گرفتار کیاگیا۔
4۔کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے 20 سے 22 جولائی کے دوران کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کردیا،بارشیں برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں 19 جولائی سے داخل ہوگا،سندھ کے مختلف اضلاع میں 19سے23 جولائی کو بارش ہوگی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: