ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ،دنیا کو نیا فاتح مل گیا

Jul 17, 2023 | 09:44:AM
ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ،دنیا کو نیا فاتح مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیائے ٹینس کا سب سے معتبر اور عظیم ٹائٹل سمجھے جانے والے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، تجربہ کار نوواک جوکووچ کو 20 سالہ کارلوس الکاریز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹینس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ، سپین سے تعلق رکھنے والے کارلوس الکاریز نے   ومبلڈن ٹینس  کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے دفاعی چیپمپئن سربیا  سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار نوواک جوکووچ  کو  سخت ترین مقابلے کے بعد شکست دے دی، جس کے بعد راجر فیڈرر، نوواک جوکوچ ، اینڈی مرے اور رافیل نڈال  پر مشتمل 20 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا، واضح رہے کہ گزشتہ 20 برس سے ومبلڈن ٹینس پر انہیں چاروں کھلاڑیوں کا قبضہ رہا ہے ، راجر فیڈر نے 8 بار جبکہ نوواک جوکوچ نے 7 بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔



 ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ مینز ایونٹ کے فائنل کی بات کی جائے تو یہ  مقابلہ انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن  ثابت ہو جو کہ 4 گھنٹے اور 42 منٹ تک جاری رہا ، اس عرصے کےدوران 5 سیٹ ہوئے پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکوچ نے باآسانی نوجوان کارلوس کو 1-6 سے شکست دے دی ، دوسرے سیٹ میں کارلوس نے  فائٹ بیک کی اور ٹائی بریکر پر6-7 سے سیٹ اپنے نام کر لیا  تیسرے سیٹ میں جوکووچ نوجوان کھلاڑی کے عمدہ اسٹروکس کا مقابلہ نہ کر سکے اور 1-6سے سیٹ ہار گئے ۔

چوتھے سیٹ میں تجربہ جوانی پر بھاری رہا اور جوکووچ نے کارلوس کو 3-6 سے مات دیتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کر لیا  اس طرح یہ میچ مزید سنسنی خیز اور دلچسپ ہو گیا اس کے بعد پانچویں راؤنڈ کا آغاز ہو اجس میں جوکووچ اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے اور گیم کے وقفے کے دوران نیٹ پر اپنا ریکٹ مار کر توڑ دیا ، یہ سیٹ 4-6 سے کارلوس نے اپنے نام کیا اورومبلڈن ٹائٹل بھی ۔