پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسوں کا اطلاق گزشتہ روز سے جاری

Jan 17, 2024 | 10:00:AM
پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسوں کا اطلاق گزشتہ روز سے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مہنگائی سے تنگ عوام کی مشکلات میں ایک اور اضافہ،پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسوں کا اطلاق گزشتہ روز سے جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافےکا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہونا تھا جبکہ پنجاب حکومت نےعوام کو ریلیف دیتے ہوئے نئی فیسوں کا اطلاق 16 جنوری سے کردیا،گزشتہ روز ٹریفک پولیس کو نوٹیفکیشن موصول ،نئی لائسنسنگ فیسوں کا اطلاق بھی شروع کردیا گیا ۔
صوبہ بھر کے تمام لائسنسنگ سینٹرزمیں نئی سالانہ لائسنسنگ فیسوں کا اطلاق شروع کردیا گیا اور ڈی ایل ایم ایس سوفٹ ویئر میں بھی نئی فیسوں کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل لائسنس کی پرانی 5سالہ فیس 550 ،نئی فیس 500 روپے سالانہ ہے،موٹر سائیکل رکشہ لائسنس کی پرانی 5سالہ فیس 550 ،نئی فیس 500 روپے سالانہ  کردی گئی ،موٹر کار،جیپ لائسنس کی پرانی فیس 950 کو بڑھا کر 1500 سالانہ اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل لائسنس کی پرانی فیس 950 کو بڑھا کر 2000 سالانہ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:دو مسافر طیارے آپس میں  ٹکرا گئے  ویڈیو وائرل
اس کے علاوہ ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل لائسنس کی پرانی فیس 450 کو بڑھا کر 2000 سالانہ ،ٹریکٹر کے ڈرائیونگ لائسنس کی پرانی فیس 450 کو بڑھا کر 1000 روپے سالانہ،ٹریکٹر کمرشل لائسنس کی پرانی فیس 450 کو بڑھا کر 1500 روپے سالانہ اور پبلک سروس وہیکل لائسنس کی پرانی فیس 450 کو بڑھا کر 1500 روپے سالانہ کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انویلڈ کیریج لائسنس کی پرانی فیس 20 روپے کو ختم کر کے مفت کر دی گئی۔