نوازشریف کو قوم نے پیچھے ہٹا دیا، نتائج کو تسلیم کیا جائے، جاوید ہاشمی 

Feb 17, 2024 | 20:44:PM
نوازشریف کو قوم نے پیچھے ہٹا دیا، نتائج کو تسلیم کیا جائے، جاوید ہاشمی 
کیپشن: جاوید ہاشمی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کاکہنا ہے کہ میں مسلم لیگ میں ابھی تک موجود ہوں،میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو نتائج ہیں انہیں تسلیم کرنا ہوگا،نواز شریف کو قوم نے پیچھے ہٹا دیا،اگر لوگ کہتے ہیں عمران خان تو آنے دیں عمران خان کو۔
ملتان میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرےت ہوئے کہاکہ انتخابات کے اندر جو کچھ ہوا اور اب انتخابات کے بعد جو کچھ ہورہا ہے عجیب و غریب صورتحال ہے،ہم نے بھی پہلے ایسا ہوتے کبھی نہیں دیکھا،70 سے لیکر اب تک کا یہ عجیب و غریب انتخابات تھے ۔
جاوید ہاشمی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر ملتان اور اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن میں ہیرا پھیری کی ہے،کمشنر ملتان نے مجھے ملاقات میں کہا کہ آپ میرے والد کی طرح ہیں،مجھے آفر دی گئی کہ آپ الیکشن لڑیں تو آپ کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی،جیسے آج راولپنڈی کے کمشنر نے کہا، ڈی جی خان کے ڈی آر او نے کہا،پنجاب کے چار پانچ کمشنر ملوث ہیں۔
سینئر سیاستدان کاکہناتھا کہ ایک پارٹی کے پاس سمبل نہیں ہے، ورکرز کو حراساں کیا جارہا ہے،الیکشن سے قبل کہا تھا کمشنر ملتان انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں،مجھے اعجاز جنجوعہ کے ذریعے پیغام ملا کہ آپ الیکشن لڑیں آپ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،میں سوچ سمجھ کے بعد خود الیکشن سے دستبردار ہو گیا،انتخابات کے حوالے سے دو سے 3 افسران نے بیانات بھی دے دیئے ہیں،پہلی بار ہوا کہ ایک جماعت کا نشان نہیں تھا الیکشن کمپین نہیں کر سکتے تھے،کارکنان کو گھروں سے اٹھایا گیا،زندگی میں پہلی بار پولیس میرے گھر گھس گئی۔ 
ان کاکہناتھا کہ یہ اتنی بری شکست ہے تمام قوتوں کیلئے جو کبھی دیکھی نہیں گئی،جو نتائج ہیں ان کو تسلیم کیا جائے،ملتان کی ایڈمنسٹریشن نے انتخابات کے نتائج کو تبدیل کیا،عامر ڈوگر کے ساتھ ان کی بات ہوگئی تھی اور عامر ڈوگر کو پارٹی نے بھی ٹکٹ دیا،یاسمین راشد جو جیل میں ہیں حلقے میں جا نہ سکیں انہوں نے نواز شریف کو شکست دے دی،میں مسلم لیگ میں ابھی تک موجود ہوں،میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو نتائج ہیں انہیں تسلیم کرنا ہوگا،نواز شریف کو قوم نے پیچھے ہٹا دیا،نواز شریف کو گھر والوں نے بھی پیچھے بٹھا دیا،صرف اپنے بچوں کا مستقبل نہیں سدھارنا ملک کے بچوں کا مستقبل بنانا ہے،اگر لوگ کہتے ہیں عمران خان تو آنے دیں عمران خان کو۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی