خیبرپ٘ختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی، عہدوں کی تقسیم کا فارمولا طے 

Feb 17, 2024 | 12:33:PM
صوبہ خیبرپ٘ختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی میں بڑے عہدوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) صوبہ خیبرپ٘ختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی میں بڑے عہدوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا گیا۔

فارمولے کے مطابق وزارت اعلیٰ کا عہدہ ڈی آئی خان جبکہ سپیکر کا عہدہ صوابی اور ڈپٹی سپیکر ہزارہ یا پشاور سے ہوگا۔   صوبائی کابینہ میں متعدد پرانے ایم پی ایز اور سابق کابینہ مبران کو بھی اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے میں وزراء کی تعداد 15 جبکہ 5 مشیر رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں 10 معاونین خصوصی لیے جائیں گے۔ الیکشن نتائج حتمی فیصلہ آنے تک تیمور جھگڑا اور کامران بنگش بطور مشیر مقرر کیے جائیں گے۔

ذرائع  کے مطابق  تیمور جھگڑا کو صحت، شکیل خان کو ریونیو، اکبر ایوب کو لوکل گورنمنٹس، مشتاق غنی کو ایجوکیشن، کامران بنگش کو سپورٹس کلچر، عارف احمدزئی کو معدنیات، میاں خلیق الرحمان کو ایکسائز کے محکمے ملنے کا امکان ہے۔  شکیل خان، خلیق الرحمان اور عارف احمد زئی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے، فضل شکور، ظاہر شاہ طورو، مینا خان اور سید قاسم شاہ بھی مضبوط امیدوار ہیں، بابر سواتی، اکبر ایوب ، فیصل امین گنڈہ پور اورانور زیب بھی کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:   ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ،ہفتہ وار رپورٹ جاری

 خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے عہدوں کی تقسیم کے فارمولہ  کے تحت سپیکر شب صوابی کو دیا جائے گی۔ وزارتوں کی تعداد 15 ہوگی جبکہ الکشن کمیشن شکست کا سامنا کرنے والے تحریک انصاف کے امیدواروں کو معاون خصوصی اور مشیر کے عہدے دیے جائیں گے۔ 

دوسری جانب گزشتہ روز نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ الیکشن مہم کے دوران باجوڑ میں ہمارا ایک نوجوان لیڈر ریحان زیب شہید ہوا، کارکن مطمئن رہیں ریحان زیب کے قاتلوں کا سراغ لگائیں اور عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔