کورونا کی جادوئی گولی کی پہلے مہینے ریکارڈ فروخت

Feb 17, 2022 | 23:17:PM
کورونا , دوائی, مولنوپیراویر ‘
کیپشن: کورونا کی دوائی’ مولنوپیراویر ‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کوویڈ ڈرگ مولنوپیراویر (Molnupiravir) کی کورونا سے حفاظت کے خدشات کے باوجود بھارتیوں شہریوں نے اس کے آغاز کے پہلے مہینے کے اندر 50 کروڑبھارتی روپے (پاکستانی ایک ارب روپے سے زائد) کی تقریباً 1.2 کروڑ گولیاں خریدی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھارتی ہیلتھ ریسرچ فرم کی تازہ ترین معلومات کے مطابق مولنوپیراویر نے Hetero’s Movfor کے ساتھ 46.5 کروڑ روپے کا کاروبار رجسٹر کیا ہے اور آمدنی کے لحاظ سے سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ کیا ہے۔پہلی زبانی اینٹی کوویڈ دوا مولنوپیراویر کو دسمبر کے آخری ہفتے میں ملک کے اعلیٰ صحت کے ریگولیٹر ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا  نے منظور کیا تھا۔ تیرہ ہندوستانی دوا ساز کمپنیوں کو مولنوپیراویر (Molnupiravir) تیار کرنے کی منظوری دی گئی تھی، جسے امریکہ میں قائم بائیو ٹیکنالوجی کمپنی رجبیک بائیو تھراپیوٹیکس امریکی فارما کمپنی کے تعاون سے تیار کر رہی ہے۔ اینٹی کوویڈ ڈرگ مولنوپیراویر کو جادوئی گولی اور گیم چینجر قرار دیا گیا کیونکہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے ایک تہائی تک چسپتال میں داخل ہونے اور موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری میں پورے بھارت میں دوائی کے 5.6 لاکھ سے زیادہ یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پچھلے مہینے میں 1.2 کروڑ کیپسول فروخت ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آریز سےنکاح نامے میں کیا شرط رکھی؟ حبا بخاری نے بتادیا