پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

Feb 17, 2022 | 22:03:PM
ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آج رات کے اوقات میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے،مری ، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

جمعہ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔اسلام آباد میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خطہ ٔ پوٹھوہار، حافظ آباد،سرگودھا ،جوہرآباد،لیہ میں مطلع جزوی ابرآلود ہلکی بارش کی توقع ہے،منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد،ملتان اورڈی جی خان میں مطلع جزوی ابرآلود ہلکی بارش کی توقع ہے۔

مری ، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کےبالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔کوہستان، چترال، دیر ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،سوات اورڈی آئی خان میں ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی