ہماری ٹیکنالوجی کو عدالتوں کی وجہ سے دھچکا لگا : فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہےکہ ہماری ٹیکنالوجی کو عدالتوں کی وجہ سے دھچکا لگا۔ ججز سے ہاتھ جوڑکرکہتا ہوں ڈیجیٹل میڈیاکےکیس نہ سناکریں یا کچھ وقت کسی یونیورسٹی میں لگالیں۔
راولپنڈی میں نجی یونیورسٹی کی انٹرنیشنل میڈیاکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ضرورت نہیں کہ ہم سب کے بچوں کے ماں باپ بن جائیں، عبایا لینے والے عبایا لیں اور جینزپہننے والےجینزپہنیں، ہمیں پابندی نہیں لگانی چاہیے۔وہ دور گئے کہ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب، آج تو 20 سال کا شخص ارب پتی بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 کے عدالتی فیصلوں کے باعث ڈیجیٹل کمپنیوں سے ہمارا تعلق خراب ہوا جب کہ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جب تک ریاستی پالیسیاں نہیں بدلیں گے اس وقت تک ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی، سیاسی اور معاشی آزادی انسان کی زندگی بناتی ہے، کام وہ کریں جو آپ پسند کریں، جسے پڑھنے کا شوق ہے وہ پڑھیں اور جسے ویڈیو کا شوق ہے ویڈیو کھیلیں۔