کورونا کے وار تیز۔۔ کراچی اور پشاور کےمزید علاقوں میں لاک ڈاؤن ۔۔

Dec 17, 2020 | 10:58:AM
کورونا کے وار تیز۔۔ کراچی اور پشاور کےمزید علاقوں میں لاک ڈاؤن ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد شہرقائد کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں‌ میں‌ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔پشاور کےمزید 7مقامات پر جزوی پابندیاں عائد۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد، نارتھ کراچی ،گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد کی مخصوص یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا  گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ کی یوسی 1،3،4،5،6 اور 8 ، لیاقت آباد کی یوسی 1،8،9 اور 10 جبکہ نارتھ کراچی کی یونین کونسل 2،4،5 اور 7، اورنارتھ ناظم آبادکی یوسی1،2،4،5،6،8اور9 میں مائیکر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کا اطلاق 17 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

  ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق مخصوص گلیوں پر ہوگا، جہاں ڈبل سواری پر پابندی، سماجی تقریبات، تجارتی سرگرمیوں اور غیر متعلقہ افراد کی آمد رو فت پر پابندی ہوگی۔مذکورہ یوسیز میں لوگوں کی نقل وحرکت پرسختی سےپابندی ہوگی،کریانہ، میڈیکل اسٹورز مخصوص اوقات میں کھلیں گے اور ان علاقوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

دوسری جانب پشاور میں بھی کورونا کے وار تیزی سے جاری  ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مزید 7مقامات پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نفاذ آج شام چھ بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون فیز 6حیات آباد,پجگی روڈ ،نوتھیہ قدیم ، گلشن رحمان کالونی،لڑمہ اور ہزار خوانی کے مختلف علاقوں میں لگایا گیا ہے ْ