چین چاند سے نمونے لانےوالا تیسرا ملک بن گیا !!!

Dec 17, 2020 | 10:39:AM
چین چاند سے نمونے لانےوالا تیسرا ملک بن گیا !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین چاند سے نمونے اکھٹے کر کے زمین پر لانے والا تیسرا کامیاب ملک بن گیا، ملکی چینج 5 مشن چاند سے نمونے اکھٹے کر کے 16 روز بعد واپس لوٹ آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   چاند کی سطح پر ایسی جگہ سےنمونے اکھٹے کیے گئے، جہاں سے اس سے پہلے کوئی ریسرچ سیل نہیں لیا گیا تھا۔ 1970 کے بعد سے چین نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ مشن نے یکم دسمبر کو چاند کے اطراف کے قریب لینڈنگ کی تھی۔ ان نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند سے متعلق مختلف حقائق کو جاننے میں مدد ملے گی۔ چینی سائنسدان مستقبل میں چاند پر ریسرچ اسٹیشن کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن ڈپٹی ڈائریکٹر اس مقصد میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے خواہش مند ہیں، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن ڈپٹی ڈائریکٹر دہائیوں پہلے امریکا اور سوویت یونین چاند سے نمونے اکھٹے کر چکے ہیں۔