ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کے مزید 5 رہنما ایف آئی اے طلب

Aug 17, 2022 | 17:51:PM
ایف آئی اے، پی ٹی آئی، ممنوعہ فنڈنگ کیس، مزید 5رہنمائوں، طلب کرلیا،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے )نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے مزید 5 رہنماﺅں کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہناہے کہ رہنما الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے بینک اکاﺅنٹس آپریٹ کے الزام میں طلب کئے گئے ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فردوس شمیم نقوی ،سابق ایم پی اے ثمر علی خان ،پی ٹی آئی خواتین ونگ کی فنانس سیکرٹری فرح ناز ، رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کو طلب کیا گیا ہے، پی ٹی آئی خواتین ونگ کا اکاﺅنٹ آپریٹ کرنے والی روشنا فہد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے 16 بینک اکاﺅنٹس کی تحقیقات کر رہا ہے،یہ اکاﺅنٹس 2009 سے 2013 تک آپریٹ کئے گئے ۔
ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سیما ضیا کو بھی طلب کیا جا چکا ہے ،عمران اسماعیل اور سیما ضیا دونوں ہی پیش نہیں ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی