پٹرول اب سستا نہیں،مزید مہنگا ہوگا

Aug 17, 2022 | 14:58:PM
24 نیوز,آئی ایم ایف ,ٹرولیم مصنوعات,ستمبر ,پیٹرولیم لیوی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سستے تیل کو اب بھول جائیں ،آئی ایم ایف نے پاکستان سے پٹرول مزید مہنگا کرنے کا مطالبہ کردیا ۔پاکستان نے بھی عالمی مالیاتی ادارے کو  ’’ہاں ‘‘ کردی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ضرور پڑھیں:پاک فوج کا نیا سربراہ کون ہوگا ؟ ملک میں نئی بحث چھڑ گئی

ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی، پیٹرول پرلیوی بڑھ کر 30 روپے اور ڈیزل پر 15روپے لیٹر ہو جائے گی۔ہ آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید 5،5 روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور جنوری 2023تک لیوی کی شرح بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 20روپے،ڈیزل اورمٹی کے تیل پر 10 روپے لیوی عائد ہے ، موجودہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے۔