میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کالا قانون ہے،مریم اورنگزیب 

Aug 17, 2021 | 22:02:PM
میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کالا قانون ہے،مریم اورنگزیب 
کیپشن: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب ن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو میڈیا کے خلاف عمران خان حکومت کی دہشت گردی قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل فاسشٹ ٹولے کے دماغ کی اِختراع ہے ،یہ کالا قانون ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ تمام میڈیا اداروں کا متفقہ اعلامیہ عمران صاحب کی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر سرکاری جھوٹ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دستاویزی ثبوت ہے ۔ میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آئین ، میڈیا اور آزادی رائے کے خلاف دہشت گردی ہے،حکومت بتائے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق سرکاری دستاویزات میں غلط بیانی کیوں کی گئی؟۔ انہوں نے کہاکہ دانستہ کسی سے جھوٹ منسوب کرکے سرکاری دستاویز بنانا قانونی جرم ہے، بتایا جائے یہ کام کس نے کیا؟ کس کے حکم پر ہوا؟۔

 ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاہ آمرانہ اور فسطائی قانون ہے جسے پوری قوم مسترد کرتی ہے ،میڈیا اتھارٹی کے نام پر عمران نازی ازم مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں عوامی ووٹ چوری کی طرح میڈیا کی آئینی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،عمران صاحب کے گوئیبلز تمام پریس کلبز کے حوالے سے پہلے ہی سرعام ڈھٹائی سے جھوٹ بول چکے ہیں،کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر پریس کلبز نے بھی فاسشٹ حکومت کے کالے قانون کو مسترد کیا ہے ۔ معیشت ہو ، بے روزگاری یا مہنگائی ہو فسطائی حکومت ہر معاملے میں جبر اور جھوٹ کا رویہ اپنائے ہوئے ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہو یا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل، موجودہ فسطائی حکومت ہر معاملے میں جبر کا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان پر واضح کیا ہے ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی، شیخ رشید