نیب نےکس سے کتنے پیسے ریکور کئے ؟؟تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی احتساب بیورو کی جانب سے ریکوریز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں،نیب کی پلی بارگین,رضاکارانہ ادائیگیوں میں بزنس مین سر فہرست ہیںجبکہ نیب کی سیاست دانوں سے پلی بارگین اور رضاکارانہ ریکوری سب سے کم ہے۔
نیب کی دستاویز کے مطابق نیب نے بزنس مینوں سے پلی بارگین,رضاکارانہ 24 ارب31 کروڑ روپے ریکور کئے۔بزنس مینوں سے پلی بارگین کی مد میں17 ارب16کروڑ روپے ریکور کئے گئے۔
دستاویزات کے مطابق نیب نے بیوروکریٹس سے پلی بارگین,رضاکارانہ8ارب17کروڑ روپے ریکور کئے،بیوروکریٹس سے پلی بارگین کی مد میں4ارب21 کروڑروپے ریکور کئے گئے، رضاکارانہ3 ارب96 کروڑروپے ریکور کئے،نیب نے سیاست دانوں سے پلی بارگین,رضاکارانہ47 کروڑ روپے ریکور کئے جبکہ سیاست دانوں سے پلی بارگین کی مد میں42 کروڑروپے ریکور کئے گئے،نیب نے سیاست دانوں سے رضاکارانہ5کروڑ روپے ریکور کئے ،نیب نے دیگر سے پلی بارگین,رضاکارانہ21ارب68 کروڑ روپے ریکور کئے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج۔سنگین دفعات شامل