بھارتی اداکارہ سونم کپور نے فلسطین کی حمایت میں خاموشی توڑ دی

Oct 16, 2023 | 13:27:PM
بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنی انفرادیت کی واضح دلیل دیتے ہوئے  فلسطین میں جاری اسرائیل کی بمباری کے سبب معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموشی توڑ دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنی انفرادیت کی واضح دلیل دیتے ہوئے  فلسطین میں جاری اسرائیل کی بمباری کے سبب معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموشی توڑ دی۔

اسرائیل کی کھل کر حمایت کرنے والوں میں بھارتی حکومت اور متعدد سیلیبریٹیز بھی شامل ہیں لیکن اس حمایت سے انکاری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سونم کپور فلسطین کی حمایت میں بول پڑی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو پوسٹ بطور اسٹوری شیئر کیے اور دونوں ہی پوسٹس میں غزہ کے بچوں کی شہادت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید مذمت کی گئی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی اسٹوری میں چھ مرتبہ ایک ہی جملہ دہرایا گیا ہے کہ ’غزہ کی آدھی آبادی بچوں پر مشتمل ہے‘۔

سونم کپور کی دوسری اسٹوری میں اسرائیل کی حمایت کرنے اور فلسطین کی مخالفت کرنے والوں پر واضح تنقید دیکھی جاسکتی ہے۔ مذکورہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ اگر اسرائیل کے بچوں کی زندگی کے لیے آواز اٹھانا ہماری اخلاقی زمہ داری ہے تو فلسطین کے بچوں کی جانوں کیلئے بھی  آواز بلند کرنا ہم پر فرض ہے، دونوں کی ہی زندگیوں کی قیمت ایک جیسی ہے۔‘

پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ‘اگر آپ فقط اسرائیل کے لوگوں کی زندگی کی فکر  کر رہے ہیں یا پھر صرف فلسطینی عوام کی زندگی کیلئے فکر مند ہیں تو درحقیقت آپ کو انسانی زندگی کی کوئی قدر ہے ہی نہیں۔‘

فلسطین کے معاملے پر جہاں بھارت کے بڑے بڑے اسٹارز خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں وہاں سونم کپور کا اتنے کھلے الفاظ میں فلسطینیوں کی زندگی کیلئے آواز اٹھانا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق فٹبالر مسعود اوزیل فلسطین کی حمایت میں بول پڑے

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیلی سر زمین پر حملے کی خبروں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کردیا جس میں گزشتہ روز تک 2329 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے اور اس تعداد میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

خون ریزی کی اس جنگ پر دنیا دو گروہوں میں بٹ گئی ہے، ایک گروہ وہ جو فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم پر اشکبار ہے جبکہ دوسرا گروہ فلسطین پر حملہ آور ہونے پر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔