پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن

Oct 16, 2022 | 13:11:PM
سیاہ ترین دن ,گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری, شہید ملت ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)16 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم کو شہید کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ  نوجوان نسل کو شہید ملت کی خدمات سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہید ملت لیاقت علی خان کے یوم شہادت پر ان کے مزار پر حاضری دی۔ کامران خان ٹیسوری نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان شہید ملت کا عشق تھا جس کے لئے انہوں نے دن رات محنت کی۔لیاقت علی خان نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر نوزائیدہ مملکت کو مستحکم بنانے کی جدوجہد کی، نوجوان نسل کو شہید ملت کی خدمات سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔

انتخابات کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ  عوام ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔ ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک اور صوبہ کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں، دوسال کورونا اور اب سیلاب کے باعث قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔