حکومت عوام سے پٹرولیم لیوی کتنی وصول کررہی ہے؟ ترجمان وزارت خزانہ کااہم بیان 

Oct 16, 2021 | 18:02:PM
پاکستان، دیگر ممالک کے مقابلے، پٹرولیم مصنوعات کی قتیمیں کم
کیپشن: پٹرولیم قیمتوں پر ترجمان وزارت خزانہ کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں ۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھارت سے کم ہیں ،حکومت صرف 2 روپے پٹرولیم لیوی عوام سے وصول کررہی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر کہاہے کہ حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافہ کیا،پٹرول کی قیمت میں اضافہ سوا8 فیصد کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کے پیسے نہیں۔۔ دولہا گدھے پر بارات لے گیا۔۔ویڈیو وا ئرل
ترجمان کا کہناتھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا، حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں ،حکومت صرف 2 روپے پٹرولیم لیوی عوام سے وصول کررہی ہے،حکومت 30 روپے کے بجائے 5 روپے 62 پیسے پٹرولیم لیوی کی مد میں چارج کررہی ہے ،حکومت 17 فیصد کے بجائے 6 روپے 84 فیصد سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں میں اضافے نے دنیا میں بحران پیدا کردیا ہے ،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھارت سے کم ہیں ،پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت تمام بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟