کیا روزے میں انجکشن لگوانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

Mar 16, 2024 | 09:18:AM
کیا روزے میں انجکشن لگوانےسے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیا رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹنا درست ہے یا نہیں؟

سوال:
 کیا روزہ کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

 جواب:
 صورتِ مسئولہ میں روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے، خواہ رگ میں لگوایا جائے یا گوشت میں؛  کیوں کہ انجکشن کے ذریعہ جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے وہ   خلقی راستوں سے نہیں، بلکہ رگوں یا مسامات کے ذریعہ بدن  میں  جاتی ہے، جب کہ روزہ  فاسد  ہونے  کے لیے ضروری ہے  کہ بدن کے خلقی  راستوں سے کوئی چیز معدے یا دماغ تک پہنچے اور انجکشن میں ایسا نہیں  ہوتا؛  لہٰذا  روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا جائز ہے،  اس  سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ تاہم صرف اس لیے طاقت کا انجکش لگوانا کہ روزہ محسوس نہ ہو، مکروہ ہے۔

سوال:

 روزہ میں انجکشن لگانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ محسوس ہو تو کیا اس سے روزہ ہو جائے گا؟

جواب:

 آج کل ایک ایسا انجکشن رائج ہے جو مریض کے گوشت میں لگایا جاتا ہے اور اس کا کڑواپن حلق میں محسوس ہوتا ہے۔ اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ یہ انجکشن کی دوا نہیں ہوتی بلکہ اس کا اَثر ہوتا ہے۔