ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ ۔مسافررل گئے

Jun 16, 2022 | 19:26:PM
ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانیے
کیپشن: ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کرایہ جات میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھنے کیساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ۔لاہور سے مختلف شہروں کے کرایہ جات میں 50 روپے سے 300 روپے،لاہور سے بھکر کرایہ میں 200 روپے ،لاہور سے چکوال کرایہ میں 100 روپیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
لاہور سے فیصل آباد کے کرایہ میں 50 روپیہ،لاہور سے جھاوریاں کرایہ 100 روپیہ ،لاہور سے ناروال، ظفروال 100 روپیہ ، لاہور سے ملکوال 200 روپے،لاہور سے چنیوٹ 50 روپیہ اضافہ کے بعد کرایہ600 روپیہ،لاہور سے سیالکوٹ کرایہ میں 100 روپیہ اضافہ کے بعد کرایہ 600 ہوگیا۔ 
لاہور سے سرگودھا کرایہ 900 روپے ،لاہور سے ملتان کرایہ میں 100 روپیہ اضافہ نیا کرایہ 1100 روپیہ،لاہور سے بہاولپور کرایہ 100 روپے اضافہ کے بعد نیا کرایہ 1200 روپیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اسلام آباد بار سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا
کرایوں میں اضافہ کے بعد مسافر شدید غم و غصہ کا شکار، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں جھگڑے بڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے تگڑا شو کرنے کا اعلان کردیا