شہر لاہور میں ہلکی بارش سے  موسم خوشگوار 

Jul 16, 2023 | 09:12:AM
باغوں کے شہر لاہور میں میں آج صبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) باغوں کے شہر لاہور میں میں آج صبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

لاہور میں سبزہ زار، اقبال ٹاؤن، کریم بلاک، کلمہ چوک ، برکت مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا 8واں نمبر آگیا ہے۔

شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 88 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شاہدرہ 152، انارکلی 102، جوہر ٹاؤن میں شرح88ریکارڈ جبکہ فیز 5 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 55 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

واضح رہے کہ مغرب سے آنے والی ہواؤں اور بادلوں نے آسمان اور فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔