مریم نواز کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا ہوگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے۔
Covid positive !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور گزشتہ چند دن میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
انتخابی مہم کے آخری روز بھی مریم نواز نے ن لیگ کے جلسوں میں شرکت کرتے ہوئے بھرپور تقاریر کی تھیں۔