امریکا کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وائٹ ہاوس نے تیران (Tiran) اور صنافیر (Sanafir) جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل، مصر اور سعودی عرب کے قریب بحیرہ احمر میں واقع جزائر بڑی اہمیت کے حامل ہیں، سعودی عرب اور مصر کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے ان جزائرپر ملکیت کا تنازع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کولمبیا: پرائمری سکول پر مٹی کاتودہ گرگیا، 3 بچے ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اسرائیل نے بھی جزائر کو سعودی عرب کو واپس کرنے سے متعلق اعتراض واپس لے لیا ہے، اسے اسرائیل سعودی عرب تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مطابق تیران اور صنافیر جزائر سے امریکی افواج واپسی بلانے کے اعلان سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔