سبز پاسپورٹ کی عزت کے دعویداروں نے کل ملائیشیا میں ملک کی جگ ہنسائی کرائی،فیصل کریم کنڈی

Jan 16, 2021 | 17:52:PM
سبز پاسپورٹ کی عزت کے دعویداروں نے کل ملائیشیا میں ملک کی جگ ہنسائی کرائی،فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیصل کریم کنڈی کاکہناہے کہ سبز پاسپورٹ کی عزت بنانے کے دعویداروں نے کل ملائیشیا میں ملک کی جگ ہنسائی کرائی، عمر ایوب نے کل سینیٹ میں ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگائے،عمر ایوب خود ماضی کی حکومتوں کی لمبی داستان ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جب سے یہ حکومت آئی ہے تب سے کوئی بھی سوال پوچھو جواب ایک ہے کہ این آر او نہیں دینا، معیشت کے دو سو ارسطو اب نظر نہیں آتے،نوے دن میں کرپشن کے خاتمے کا اعلان کیا کچھ بھی نہیں ہوا۔
پی پی رہنما نے کہاکہ بی آر ٹی کا انتیس ارب کا منصوبہ سو ارب روپے سے تجاوز کر گیا،بجلی کا تاریخی بریک ڈاو¿ن عمر ایوب کی نااہلی کی وجہ سے ہوا،پاکستان کی تاریخی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی ذاتیات پر جائیں گے،ایک شخص بابر اعوان نے عمر ایوب کے خلاف کنسیل کا مقدمہ دائر کیا ہوا ہے، عمر ایوب کی لندن میں پراپرٹی ہے اس کا جواب عمر ایوب نے نہیں دیا۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کاکہنا ہے کہ ایک کمپنی کا انویسٹر اقامہ عمر ایوب خان کے پاس ہے،عمر ایوب اسمبلی میں کھڑے ہوکر بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن ان سوالات کا جواب نہیں دیتے،ہماری پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔