بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے، سچ سامنے آ گیا

Jan 16, 2021 | 17:30:PM
بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے، سچ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت کامکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب ہو گیا جبکہ پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف سچ ثابت ہو گیا، پلوامہ اوربالاکوٹ حملے کی سچائی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پاکستان پلوامہ حملے کو سازش قرار دے چکا ہے، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے، سچ چھپانے میں ناکام پلوامہ حملے میں بھارت نے اپنے فوجی مروائے، الزام پاکستان پرلگایا۔
 بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پرمگرمچھ کے آنسو بہاتا رہا، ارنب گوسوامی کو خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی پرگرفتارکیاگیا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نے انٹیریئر ڈیزائنر کو 83 لاکھ روپے ادا کرنا تھے۔
گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسرپرحملہ بھی کیا، گوسوامی پکڑا گیا تو بھارتی حکومت سرگرم ہو گئی، سپریم کورٹ نے بھی ساتھ دیا، صدربھارتی سپریم کورٹ بارگوسوامی سے ترجیحی سلوک پرمستعفی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی رینٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئیں۔
گوسوامی اورسربراہ بھارتی براڈکاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل کی واٹس ایپ چیٹ کے مطابق گوسوامی کوبھارت میں اعلیٰ سطح فیصلوں کاعلم تھا۔ گوسوامی کے کرتوتوں سے بھارت میں اعلیٰ سطح عسکری فیصلوں کاپول کھل گیا۔
بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اورفیصلہ سازی میں غیرسنجیدگی بے نقاب ہو گئی۔ ارنب گوسوامی بالاکوٹ حملے اورآرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔ گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ سے مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھاتا رہا۔
23 فروری 2019کوگوسوامی نے پاکستان سے متعلق بڑی خبرکی پیشگی اطلاع دی۔ ارنب گوسوامی نے بتایا پاکستان کیخلاف معمول سے بڑی کارروائی ہوگی۔ ارنب گوسوامی کو پتہ تھاکشمیرمیں معمول سے ہٹ کرکچھ ہونے والاہے۔
گوسوامی نے بتایامودی سرکارپاکستان مخالف کارروائی کرناچاہتی تھی۔ بالاکوٹ حملے کے بعدگوسوامی نے بی اے آرسی سربراہ کوبتایامزیدکارروائی ہوگی۔ گوسوامی بھارتی پی ایم آفس سے لیک ہونے والی معلومات استعمال کرتارہا۔
ارنب گوسوامی اپنے چینل پر سی این این کی عراق کوریج کو فالو کرنا چاہتا تھا۔ ارنب گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی ٹی آرپی حاصل کرنے کابہانہ تھا۔ بھارتی فیصلہ سازمسخرہ نمااینکرارنب گوسوامی کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے۔
بھارتی پروفیسراشوک سوائن پہلے ہی پلوامہ کوڈرامہ قراردے چکے ہیں۔ اشوک کے مطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیاجو 2002میں گجرات میں کیاتھا اشوک سوائن کے مطابق مودی نے ووٹ بٹورنے کیلئے پلوامہ ڈرامہ ہونے دیا۔